پاکستان میں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے: ہاشم آملہ،مورنے مورکل

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور: جنوبی افریقن ٹیم کے ٹاپ بلے باز اور ورلڈ الیون کے اوپنر ہاشم آملہ اور مورنے مورکل کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے۔ اپنے ملک جا کر اپنے تجربات اور یادوں کے متعلق دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتائیں گے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جیت کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔ بطور بلے باز کوشش ہے کہ جب میدان میں اتروں اچھا کھیلوں۔ بطور بلے بازٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔ یہاں کا ماحول اور کراﺅڈ بہت اچھا لگا۔

ورلڈ الیون کے فاسٹ باﺅلر مونے مورکل کا کہنا تھا کہ جمعہ کو ایک بہترین فائنل ہوگا۔ بطور مین باﺅلر کوئی پریشر محسوس نہیں کر رہا۔ ہم پروفیشنل کرکٹر کھیلتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں دنیا کے دو بہترین اسپنر سیموئل بدری اور عمران طاہر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007ء میں پاکستان کا دورہ پاﺅں کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں کر سکے۔ دوبارہ موقع ملا تو یہاں آکر ضرور کھیلیں گے۔

 مورنے مورکل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کے لئے آئے ہیں اور امید ہے کہ ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ۔پاکستان میں بہت مہمان نوازی ہوئی اور بہترین سیکورٹی مہیا کی گئی۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور جمعہ کے روز فائنل میچ سیریز کا فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی ٹیم میں اچھے باﺅلرز ہیں اور خاص طور پر ورلڈ کلاس اسپنر بھی ہیں۔ اب تک ہمارا دورہ اچھا جا رہا اور ہم اس دورے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں اور سیریز جیتنے کے لئے آئے ہیں اور فائنل بھی جیتیں گے۔ وطن واپس جاکر پاکستان میں حالات کے بارے میں بتائیں گے۔ اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.