پاکستان اورورلڈ الیون کادلچسپ مقابلہ،ٹوئٹرپرمحاذسجارہا

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور: پاکستان اور ورلڈالیون کےدرمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھاکھیل پیش کیا تاہم بازی ورلڈ الیون کےنام رہی۔ اس میچ کے حوالے سے ٹویٹر پر بھی کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو شئیرکیا۔ پاکستان ویمنزٹیم کے سابق کپتان ثنامیر بھی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی پرخوش نظر آئیں۔ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پریرا نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ٹویٹ کرکے اداکیا۔

 

آئی سی سی نے شعیب ملک کوپاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی رنزبنانےپرمبارک باد پیش کی۔ سابق فاسٹ بالر شعیب اخترنے آزادی کپ سیریز برابر کرنےپر ورلڈ الیون کو مبارک باد دی۔ انھوں نے پاکستان کے لیے آخری میچ کےحوالے سے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

آسٹریلیاء کےسابق بلےباز ٹام موڈی نے بھی ہاشم آملہ کی بیٹنگ کوسراہا اور پریرا کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔

پاکستان کے فاسٹ بالر جنید خان نے بھی ورلڈ الیون کو اچھی کارکردگی پر مبارک باد دی اور آخری میچ کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ پاکستان کے کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی آملہ اور پریراکی بیٹنگ کی تعریف کی ۔

وہاب ریاض نے ٹویٹ کیاکہ ملک میں کھیلنے سے شکست معلوم نہیں ہوتی۔انھوں نے شعیب ملک کے سب سے زیادہ رنز بنانےپر مبارک باد بھی دی۔

دوسرے ٹی ٹوینٹی کے دوران تھسارا پریرا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ عمران طاہر اور قذافی اسٹیڈیم کے علاوہ کرکٹ بیک ہوم بھی ٹویٹر پر نمایاں نظر آیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.