کیربیئن پریمیئر لیگ : شاداب خان کی تباہ کن باﺅلنگ، ویڈیو دیکھیں

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

پورٹ آف سپین: کیربیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے گیانا ایمزون واریئرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

لیگ کے نویں میچ میں گیانا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ شاداب خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 28 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ٹرینیباگو نے ہدف کولن منرو کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

منرو نے پانچ چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دنیش رامدین 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ منرو کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.