باکسرعامرخان اورفریال کےتعلقات میں نیاموڑ

August 11, 2017

برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہےکہ تمام غلط فہمیاں دور ہوگئی ہیں ، انکےشوہرنےاتفاق کیا لیکن طلاق دینے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان بھی کردیا۔

پہلے تو بھڑکےخوب شعلے، پھر دونوں ہوئےکچھ ہولے،فریال اورعامرمیں سیزفائرہوگیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی اہلیہ نے ٹوئٹ کیا کہ  میں اور جوشوا تو کبھی ملےہی نہیں،ہمارے درمیان نہ کچھ تھا نہ ہے، اب عامر کو بھی یقین ہوچکا ہے۔

عامر نے اپنی بیوی کی ہاں میں ہاں ملائی لیکن ساتھ ہی بجلی بھی گرائی کہ جوکچھ ہوا،اس پر افسوس ہے لیکن وہ فریال کو طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

 عامر خان نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ میں نے دبئی میں اپنی بیوی کو غصہ دلانے کےلیے دوستوں کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہئےتھا، میں ایسا ہوں نہیں اور میں یہ ثابت کردوں گا۔ عامرکا بیوی  کے حوالے سے یہ ایکشن اگرچہ نیاہے لیکن کہیں یہ کسی اورایگریشن کوہوانہ دےدے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.