ورلڈاسنوکر؛پاکستان فائنل میں پاکستان کوہراکرعالمی چیمپئن بن گیا

August 11, 2017

snooker

ہرگادہ: پاکستان نے مصرمیں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح نے ہم وطن محمد سجاد اور اسجد اقبال کو شکست دی۔

ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پاکستان کی تھیں۔ پاکستان ون میں محمد سجاد اوراسجد اقبال جبکہ پاکستان ٹوکی ٹیم میں محمد آصف اور بابر مسیح شامل تھے ۔ بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل آخری معرکے میں محمد آصف اور بابر مسیح نے پاکستان ون کے محمد سجاد اور اسجد اقبال کو چار کے مقابلے میں پانچ فریم سے ہرادیا۔

snooker1

سیمی فائنل میں پاکستان ون ٹیم نے ویلز اور پاکستان ٹو نے آئرلینڈ کو چار صفرشکست دی تھی۔

پاکستان نے دوسری بارورلڈ ٹیم سنوکرچیمپیئن شپ اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل سال  2013 میں پاکستان نے آئرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کو ہرایا تھا۔پاکستان کے لیے یہ اعزاز محمد آصف اور محمد سجاد کی جوڑی نے حاصل کیا تھا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.