Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

وومنز ورلڈ کپ،بھارت کاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago

uu124

ڈربی : آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والے آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کے اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفت گو میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتر پرفارم کریں گے، پہلے 2 میچز میں شکست کے باوجود دباؤ کا شکار نہیں۔

ثناء میر کا کہنا تھا کہ بسمہ معروف کا ایونٹ سے باہر ہونا بڑا دھچکہ ہے، ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، ڈربی میں ہونے والے اس اہم میچ میں بھارت کے خلاف کائنات اور بسمہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکی ہے،جس کے باعث قومی وومنز ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے، جب کہ بھارتی ٹیم دونوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube