Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پاکستان کی عزت بڑھانےکیلئےکرداراداکرناہے،محمدحفیظ

SAMAA | - Posted: Jun 21, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 21, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لاہور : آل راؤنڈڑ محمد حفیظ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ آمد پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرافي جيتنے والے چيمپئنز کی وطن آمد کا سلسلہ جاری ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ آمد پر قومی ہیرو کو...

لاہور : آل راؤنڈڑ محمد حفیظ لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ آمد پر قومی ہیرو کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ٹرافي جيتنے والے چيمپئنز کی وطن آمد کا سلسلہ جاری ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ آمد پر قومی ہیرو کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا، جب کہ اہل خانہ اور مداحوں کی جانب سے کرکٹر کا شاندار استقبال بھی کیا گیا۔

Hafeez Lhr Sot 21-06

ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑیوں نے اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھائیں۔

172.16.22.9_07_20170621082219792

محمد حفیظ نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان کا نام روشن ہوا، بھارت کو ہرانے کی بہت خوشی ہے، فائنل میں ٹیم نے جارحانہ کھیل کا عزم کیا تھا، ہمارا کام پاکستان کی عزت بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube