پلیئرز کی بیگمات نے فتح کا جشن کیسے منایا؟

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

narjis and amir1

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی تاریخی فتح پر پلیئرز کی بیگمات نے سوشل میڈیا پراپنے اپنے انداز میں خوشی منائی۔

کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بیٹے عبداللہ کے ساتھ سرفراز کی دو خوبصورت تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں میڈل اور چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ننھے چیمپئن کی خوشی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

فائنل میں تباہ کرنےبولنگ کرنے والے محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر نے ٹیم کی فتح پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ نرجس نے عامر کے ساتھ اوول گراؤنڈ میں لی گئی دو بے حد خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ایک سیلفی میں یہ خوش و خرم جوڑا جیت پر بےحد مسرور دکھائی دے رہا ہے تو دوسری تصویر میں عامر نے قومی پرچم لپیٹ کر بیگم کے ہمراہ ٹرافی تھام کر خصوصی پوز دیا ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی، معروف بھارتی ٹینس پلیئرثانیہ مرزا نے بھی پاکستان کو فتح کی مبارکباد تو دی مگر قدرے محتاط انداز کے ساتھ ۔ ثانیہ نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں لکھا ’’ کہ بھارت کرکٹ ہار گیا لیکن پاکستان کے خلاف ہاکی میچ جیت لیا۔ثانیہ نے پاکستان اور بھارت دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ کھیل میں پلڑا برابر رہتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں میچ کے بعد ان کے میاں جی شعیب ملک اور پاکستان کے بالنگ کوچ اظہر محمود ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں ہنسی مذاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو سے شاید ثانیہ نے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے کہ شکست کے باوجود بھارتی پلیئرز کی اسپورٹس مین سپرٹ قابل تعریف ہے۔

محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے بھی سوشل میڈیا کے میدان میں بھرپور انٹری دی۔

میچ کے دوران اوول کے میدان کی تصویر اور اپنی سیلفی اپ لوڈ کی جبکہ شاہینوں کی شاندار فتح کے بعد پروفیسر میاں اور ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں کھینچی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی۔سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube