Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

محمد عامرکوجہاں سےرسوائي ملي وہيں سےعزت کمالي

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لاہور : محمد عامر غلطي کے بعد بھرپور ازالہ کرکے نوجوانوں کے ليے مثال بن گئے، سات سال پہلے برطانيہ ميں ميچ فکسنگ کيس ميں انہيں جيل جانا پڑا تھا، ليکن اب بھارت کے خلاف قومي ٹيم کو فتح دلاکر محمد عامر نے کھوئي ہوئي عزت واپس کمالي۔ يہي انگلستان کي سرزمين تھي، جہاں محمد...

لاہور : محمد عامر غلطي کے بعد بھرپور ازالہ کرکے نوجوانوں کے ليے مثال بن گئے، سات سال پہلے برطانيہ ميں ميچ فکسنگ کيس ميں انہيں جيل جانا پڑا تھا، ليکن اب بھارت کے خلاف قومي ٹيم کو فتح دلاکر محمد عامر نے کھوئي ہوئي عزت واپس کمالي۔

يہي انگلستان کي سرزمين تھي، جہاں محمد عامر نے دولت کے خاطر ملک غلط قدم اٹھایا اور سرعام رسوا ہوا۔ یہ ملک سے غداری تھی، جس پر پوری قوم نے برا بھلا کہا، وہ گرچکا تھا کہ اب اوپر جانے کے سوا کوئی راستہ نہ تھا، اس نے توبہ کی اور ايک بار پھر اپنے ہاتھ ميں گيند پکڑي۔

عامر نے حوصلہ پکڑا سر  اٹھایا اور دوڑنے لگا اور يوں اس کي توبہ قبول ہوگئي۔ سات سال پہلے جس شہر ميں رسوا ہوا، سات سال بعد اسي شہر ميں خدا نے انعام کي بارش کردي۔ عامر پاکستان کے ہر اس نوجوان کے ليے مثال بن گيا جو غلطياں کرتا ہے، عامر نے ثابت کرديا کہ گر کر اٹھنے والے کو کھلاڑي کہتے ہيں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube