Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

فخرپاکستان فخر زمان کا پشاور آمد پر والہانہ استقبال

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

مردان : قومي ہيروز کي وطن واپسي کا سلسلہ جاري ہے، فخر پاکستان فخر زمان بھي چيمپئنز ٹرافي ميں شرکت کے بعد پشاور پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ سے گھر تک کا فاصلہ قومی ہیرو نے قافلے کی صورت میں طے کیا۔ شائقين کرکٹ کي بڑي تعداد استقبال کیلئے باچا خان ائيرپورٹ پر موجود تھی۔ رہائش...

مردان : قومي ہيروز کي وطن واپسي کا سلسلہ جاري ہے، فخر پاکستان فخر زمان بھي چيمپئنز ٹرافي ميں شرکت کے بعد پشاور پہنچ گئے، جہاں ایئرپورٹ سے گھر تک کا فاصلہ قومی ہیرو نے قافلے کی صورت میں طے کیا۔

شائقين کرکٹ کي بڑي تعداد استقبال کیلئے باچا خان ائيرپورٹ پر موجود تھی۔ رہائش گا آمد پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ  چیمپئنز ٹرافی جیتنا قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے ،اس سے بڑا تحفہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے کہا تھا کہ ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہے، بھارت کے کھلاڑیوں نے کھیل میں اچھی اسپرٹ دکھائی، ہر میچ سے قبل والدین سے دعائیں لیتا ہوں، میری کارکردگی میں فیملی کا بڑا ہاتھ ہے۔

fakhar Zaman Sot 20-06

قبل ازیں بلے باز فخر زمان منگل کی صبح 7 بج کر تیس منٹ پر پشاور کے باچا خان ائیر پورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد اہل خانہ اور لوگ نے ان کا استقبال کیا۔ سکیورٹی کی وجہ سےان کے سیکڑوں چاہنے والوں کو ائیر پورٹ گیٹ سے باہر روک دیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube