Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

چیمپئنز کی واپسی،عماد وسیم اورشاداب اسلام آباد پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز عماد وسیم اور شاداب خان اي کے سکس ون ٹو کے ذريعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں اہل خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے قومی ہیروز کا استقبال کیا۔ سماء کے مطابق قومی کرکٹرز عماد وسيم اور شاداب فلائٹ اي کے سکس ون...

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیروز عماد وسیم اور شاداب خان اي کے سکس ون ٹو کے ذريعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے، جہاں اہل خانہ اور مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنے قومی ہیروز کا استقبال کیا۔

سماء کے مطابق قومی کرکٹرز عماد وسيم اور شاداب فلائٹ اي کے سکس ون ٹو کے ذريعے اسلام آباد کے بے نظير بھٹو انٹر نيشنل ائير پورٹ پہنچے، وطن آمد پر قومی ہیروز کو پوليس کي جانب سے گارڈ آف آنر بھی پيش کيا جائے گا۔

 

اس موقع پر مئير راول پنڈي سردار نسيم بھی قومي ہيروز کے استقبال کیلئے ائيرپورٹ ہر موجود تھے، جب کہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ  مشعال ملک بھی کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچیں۔ مداحوں کی جانب سے قومی کرکٹرز پر گل پاشی بھی کی گئی، جب کہ ایئرپورٹ لاؤنچ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube