Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

برطانیہ میں پاکستان کی جیت کا جشن ،گوروں کا رقص

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لندن: چیمپئینز ٹرافی کا اختتام پاکستان کی جیت پر ہوا فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی پٹائی شائقین سے برداشت نہ ہوئی اور میچ ختم ہونے سے پہلے ہی میدان سے باہر چلے گئے ۔ اوول میں پاکستان کی تاریخی فتح پر پاکستانیوں نے بھرپور جشن منایا بھنگڑے ڈالے ،خوب ہلا گلا کیا...

لندن: چیمپئینز ٹرافی کا اختتام پاکستان کی جیت پر ہوا فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی پٹائی شائقین سے برداشت نہ ہوئی اور میچ ختم ہونے سے پہلے ہی میدان سے باہر چلے گئے ۔

اوول میں پاکستان کی تاریخی فتح پر پاکستانیوں نے بھرپور جشن منایا بھنگڑے ڈالے ،خوب ہلا گلا کیا آتش بازی کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔

فائنل میں کوہلی کیا آوٹ ہوا شائقین نے میچ ختم ہونے کا انتظار ہی نہیں کیا اور مایوس ہوکر گراونڈ سے چل دیئے، پاکستان کی یقینی فتح پر گورے بھی نعرے لگانے لگے ۔

ابھی گرین شرٹس نے میچ جیتا بھی نہیں تھا کہ پاکستانیوں نے بھنگڑے ڈالنا شروع کردئیے، بریڈ فورڈ کی شاہراہوں پرپاکستانیوں کاراج ہوگیا پاکستانی پرچموں، نعروں اورملی نغمات کی بہار آگئی ۔

پاکستانی بھنگڑے اور پاکستانیوں کی خوشی بھارتیوں سے برداشت نہ ہوسکی اور چراغ پا ہوگئے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube