چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان فائنل میں پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2017 | Last Updated: 4 years ago

DCSdPWBWsAAMnLq

کارڈف :چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر چاروں شانے چت کردیا ہے، پاکستان نے انگلینڈ  کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے212 رنز کا ہدف 37 ویں اور میں پورا کرکے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا، فخر نے اننگز کی چوتھی ہی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اپنے جارحانہ عزام کا اظہار کیا جب کہ دونوں اوپنرز نے پہلی بار ایونٹ میں سنچری کی شراکت قائم کی، اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اظہر علی نے محتاط انداز میں اپنی ذمہ دارانہ اننگز کو جاری رکھتے ہوئے تیسری وکٹ کیلیے بابراعظم کے ساتھ ملکر 55  رنز کی شراکت داری قائم کی مگر ان کی سنچری بنانے کی کوشش رائیگاں گئی اور وہ 76 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

بابار اعظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کیلیے 42 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، بابر اعظم 38 اور حفیظ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔


براہ راست اپڈیٹ


ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 35 اوورز کے اختتام پر دو کھلاڑی کے نقصان پر 187 رنز بنالئے ۔ (محمد حفیظ 10- بابر اعظم 33)۔

 تیتیسویں اوورز کی دوسری گیند پر پاکستانی بلے باز اظہر علی 76 رنز بنا کر بال کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 30 اوورز کے اختتام پر ایک کھلاڑی کے نقصان پر 166 رنز بنالئے ۔ (اظہر علی 72- بابر اعظم 27)۔

264404.3

ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 25 اوورز کے اختتام پر ایک کھلاڑی کے نقصان پر 142 رنز بنالئے ۔ (اظہر علی 63- بابر اعظم 13)۔

DCIz3LDXkAUPbo3

 بائیسویں اوورز کی پہلی گیند پر پاکستانی بلے باز فخرزمان 57 رنز بنا کر راشد کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 20 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 111 رنز بنالئے ۔(اظہر علی 47- فخر زمان 56)۔

ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 15 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 88 رنز بنالئے ۔(اظہر علی 37- فخر زمان 43)۔

DCSUUc2XsAAOw20

ہدف کے تعقب میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 10 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنالئے ۔(اظہر علی 19- فخر زمان 30)۔

ہدف کے تعقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔ ابتدائیہ 5 اوورز میں پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے بغیر کسی نقصان کے   ۔23 رنز بنالیے


پاکستان اننگزز


پاکستان نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں شاندار باولنگ کی بدولت 211 رنز تک محدود کردیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ انگلش ٹیم میں جو روٹ 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Pak vs Eng

جنید خان اور ڈبیو کرنے والے رومان رئیس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جب کہ لیگ اسپنر شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کےلئے 212 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف نویں وکٹ 206 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر رومان رئیس کی گیند پر اظہر علی نے لیام پلنکٹ کا کیچ لیا۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔

Moeen Ali

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آٹھویں وکٹ 201 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی کی گیند پر محمد حفیظ نے بین اسٹوکس کا کیچ لیا۔ انہوں نے 34 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پینتالیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔

DCSFyuIXsAAv18n

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ساتویں وکٹ 181 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی کی گیند پر عادل رشید رن آوٹ ہوگئے۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف چالیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا لیے۔

Junaid Khan

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چھٹی وکٹ 162 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر جنید خان نے معین علی کو کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 11 رنز بنائے۔

Eion Morgan

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پینتیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں وکٹ 148 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر جنید خان نے جوس بٹلر کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔

پاکستانی شائقین انگلینڈ کی وکٹیں جلد گرنے پر خوشی سے نہال۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھی وکٹ 141 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی نے انگلش کپتان آئن مورگن کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 33 رنز بنائے۔

Joe Root

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسری وکٹ 128 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے اپنے چھٹے اوور کی تیسری گیند پر جو روٹ کو کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 46 رنز بنائے۔

Hasan Ali

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پچیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسری وکٹ 80 کے اسکور پر حاصل کرلی ہے۔ فاسٹ باولر حسن علی نے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر جونی بریسٹو کو کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 43 رنز بنائے۔

Jonny Bairstow

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پندرہ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے۔

Alex Hales

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ حاصل کرلی ہے۔ ڈبیو کرنے والے فاسٹ باولر رومان رئیس نے الیکس ہیلز کو کیچ آوٹ کیا۔ انہوں نے 13 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنا لیے۔

سیمی فائنل کا میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ترانے بجائے گئے۔


Pak vs Eng

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میچ کےلئے اسکواڈ میں دو جبکہ انگلینڈ نے ایک کھلاڑی تبدیلی کیا ہے۔ گرین شرٹس نے محمد عامر کی رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے جیسن روائے کی جگہ جونی برسیٹو کو موقع دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے ون ڈے میں ڈبیو کیا ہے۔

Champions Trophy Semi final

پاکستان: اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، رومان رئیس، شاداب خان، حسن علی، جنید خان۔

انگلینڈ: کپتان آئن مورگن، الیکس ہیلز، جونی بریسٹو، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر، معین علی، عادل رشید، لیام پلنکٹ، مارک ووڈ، جیک بال۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube