پی سی بی کے وکیل نے الزامات مسترد کردیئے

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

لاہور: پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے خالد لطیف کے وکیل بدرعالم کے الزامات مسترد کردیئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے کہا ہے کہ خالد لطیف نے بکیز سے ڈیل کی تھی اور ان کے بیٹ پر بکی یوسف کے دی گئی گرپس لگی ہوئی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیان کوخالد لطیف نے دھمکی سمجھ لیا،خالد لطیف کے کٹ بیک سے گرپس ملی تھیں۔

پی سی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ خالد لطیف کو گرپس بکی یوسف نے دی تھیں، خالد لطیف کے وکیل نے ٹربیونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.