ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو نظر انداز کئے جانے پر جاوید میانداد کرکٹ بورڈ پر پھٹ پڑے، بولے کہ فیصل کو مجھ سے رشتہ داری کی سزا دی جارہی ہے، آخری ٹیسٹ میں سنچری کے باوجود دوبارہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
سماء سوشل میڈیا پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل اقبال، یونس اور مصباح کے بہترین متبادل ہوسکتے تھے تاہم انہیں مجھ سے رشتہ داری کی سزا دی گئی۔
وہ بولے کہ شاید میری وجہ سے فیصل کو ٹیم میں نہیں لیا جاتا تھا، اس نے آخری میچ میں سنچری اسکور کی اس کے باوجود دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ سماء