چئیرلیڈنگ کےکھیل کی چیمپیئن شپ

April 29, 2017

 

واشنگٹن: چیئرلیڈنگ صرف اسپورٹنگ ایونٹ نہیں رہا بلکہ باقاعدہ کھیل بن گیا ہے۔امریکا نے ورلڈ چیمپئن شپ چار گولڈ میڈلز کے ساتھ جیت لی۔

حوصلہ بڑھانا کھیل بن گیا۔ امریکہ کے شہر کسیمی میں چیئر لیڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ ہوئی۔ان مقابلوں میں تریسٹھ ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔کنٹرول،تعاون اور جگہ کے درست استعمال کے مقابلے میں میکسیکواور امریکہ  میں ٹائٹل کی جنگ ہوئی۔

ایونٹ میں چائنیز تائی پے کی کارکردگی کوبھی شائقین نے خوب سراہا۔جرمن اور سوئیڈن کی ٹیموں نے تمام کیٹگریز میں حصہ لیا۔

امریکا کی ٹیم چار گولڈ میڈلز کے ساتھ ایونٹ میں پہلے نمبر پر رہی۔ سماء