آپ دنیا کے سب سے اچھے شوہرہیں

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago

amir

پاکستان کرکٹ  ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر آج اپنی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ عامر کی اہلیہ نرجس نے ٹوئٹر پر انہیں خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرنرجس نے عامر کی تصاویر شیئر کیں اور انہیں خوبصورت پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔ نرجس نے لکھا کہ ’’دنیا کے سب سے اچھے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد‘‘۔

عامر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے نرجس نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ اللہ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو تمام خوشیوں سے نوازے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے  13اپریل 1992کو راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔ 2009 پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے محمد عامر کی عمر اس وقت محض 17 سال تھی۔

amir shadi

2010 میں سلمان بٹ اور محمد آصف کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے پر 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے محمد عامر نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی وکیل نرجس کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا جنہوں نے کڑے وقت میں عامر کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube