آفریدی قصہ خوانی بازار میں خود کہانی بن گئے

March 20, 2017

پشاور : قصہ خوانی بازار میں شاہد آفریدی خود کہانی بن گئے، شاپنگ کیلئے گئے تھے خبر ملنے پر مداحوں کا سیلاب آمڈ آیا لالہ کو بڑی مشکل سے پتلی گلی پکڑنا پڑی۔

پشاورزلمی ٹیم کے سابق کپتان کوپشاور میں خریداری کی سوجھی تو پہنچے شہر کے مشہورتاریخی بازار قصہ خوانی اور وہ بھی کسی سکیورٹی اورپروٹوکول کے بغیر لیکن ان کی آمد کی خبر شہریوں اور مداحوں تک جنگل کی آگ کی طرح پہنچی ۔

پھر کیا تھا دیکھتے ہی دیکھتےلوگوں کا ایسا جم غفیر جمع ہوا کہ شاہد آفریدی کے شاپنگ کا سپنا ہی ادھورا رہ گیا، پولیس نے لاکھ جتن کئے لوگوں کو ہٹانے کے لیکن مداح ٹس سے مس نہ ہوئے اور ان کی گاڑی میں بیچ چوراہے میں جاکر پھنس گئی۔

شاہد آفریدی تو حیران وپریشان تھے مگر مداح انہیں دیکھنے کیلئے بے تاب رہے لوگوں کے رش دیکھ کر شاہد آفریدی نے چلنے ہی میں عافیت جانی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.