انٹرنیشل کرکڑز کے بعد ریسلرز کی بھی پاکستان آمد

March 20, 2017

کراچی : انٹرنیشل کرکڑز کے بعد ریسلر بھی پاکستان آگئے، پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ایونٹ کیلئے غیرملکی ریسلرز نے پاک دھرتی پر قدم رکھ دیے، کل کراچی میں لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔

گراؤنڈ سج گئے، رنگ بھی آباد ہوں گے، پی ایس ایل فائنل نےدروازے کھول دیئے، امریکہ ،فرانس اور الجزائر کے چار ریسلرز پاکستان پہنچ گئے، یاسن عثمان،فلش جورڈن، ٹین آئی رن اور بادشاہ خان مقامی ہوٹل میں لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔

مئی میں بی ڈبلیو ای طرز کے ریسلنگ مقابلے ہونگے،کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں ریسلرز پنجہ لڑائیں گے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.