جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی سے متعلق اہم بات کردی

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

پشاور : جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی فٹنس ثابت کردی، مختلف لیگز کی ٹیمیں پشاور زلمی سے کھیلنا چاہتی ہیں۔

پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کلکتہ نائٹ رائڈر ہو یا کوئی اور دل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی فٹنس ثابت کردی، کھیل کے زریعے دہشت زدہ عوام کے چہروں پر خوشی لانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق عمران خان کے بیان کا علم نہیں۔

جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم ان کے حوالے کردیا جائے تو اسے بین الاقومی معیار کا میدان بنادیں گے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.