ایف آئی اےکی معطل کھلاڑیوں سےمتعلق سخت تجویز

March 19, 2017

اسلام آباد: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ایف آئی اے نے کل بروزپیرطلب کرلیا۔ایف آئی اے نے پانچ کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز دے دی ۔

ایف آئی اے نے  پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں معطل ہونے والے کھلاڑیوں محمدعرفان،شرجیل خان،شاہ زیب حسن اورخالدلطیف کو بیان ریکارڈ کرانے لاہور آفس طلب کرلیا۔

ادھر ایف آئی  اے نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل  میں ڈالنےکی درخواست کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کا موقف ہے کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل مین ملوث کھلاڑی بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔تحقیقات کیلئے قائم ٹربیونل اگلے ہفتے  کام شروع کرے گا۔پہلے مرحلے میں ٹربیونل کا اجلاس ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.