لندن: انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر لیگ کا 2017ءکا ایڈیشن نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون پیٹرسن نےآئی پی ایل 2017 ایڈیشن کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کرنے والے پیٹرسن کا موقف ہے کہ وہ اپنی فیملی کووقت دیناچاہتے ہیں اور اسی وجہ سےآئی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
واضح رہے کہ انگللش بیٹسمین گزشتہ ایڈیشن میں آئی پی ایل کی ٹیم پونے سپر جائنٹس کا حصہ تھے لیکن انجری کے باعث پیٹرسن ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کرنے والے پیٹرسن رواں ماہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سماء