Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پی ایس ایل افتتاحی تقریب، شیگی بھی پرفارم کرینگے

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

shaggy_95
لاہور / دبئی : پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ جمیکن گلوکار شیگی بھی پرفارم کریں گے، تقریب میں علی ظفر اور شہزاد رائے بھی شامل ہونگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات اور پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ معروف بین الاقوامی گلوکار شیگی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تقریب کو مزید یادگار بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

5462e330f38b5

پی ایس ایل میں جہاں دیسی تڑکے کے ساتھ دیسی گلوکار اور فن کار اپنے فن کا اظہار کریں گے، وہی معروف رئیپر شیگی بھی اپنی دھنوں سے شائیقن کا لہو گرمائیں گے۔

shagy

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 9فروری کو دبئی میں ہونے جارہی ہے، اس موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے بھی شامل ہوں گے۔

psl-6001
فہد مصطفی ٰاس موقع پر میزبانی کریں گے ۔ پی سی بی ذرائع کا کہناہے کہ افتتاحی تقریب کے بعد پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube