ہوم   > کھیل

دوسرا ون ڈے، آسٹریلوی ٹیم 220 رنز پر ڈھیر

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago

میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف دے دیا، کینگروز کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ...

میلبرن : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف دے دیا، کینگروز کی پوری ٹیم 220 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میلبرن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں اظہرعلی اور وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک اور جنید خان شامل کیا گیا۔

پاکستانی باؤلرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 220 رنز پر پویلین لوٹا دیا ہے۔ اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر جنید خان نے وارنر اور عثمان دونوں کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیج کر آسٹریلین بیٹنگ لائن کو دھچکا لگایا۔ آسٹریلین ٹیم نقصان سے سنبھلی نہ تھی کہ محمد عامر نے مچل مارش کو گولڈن ڈک کی خفت سے دوچار کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی۔

257714.3-640x360-524x300

اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور اسٹیون نے 45 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور 86 تک پہنچایا لیکن حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ہیڈ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ گلین میکس ویل گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے اسمتھ کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 42 رنز جوڑے لیکن عماد وسیم نے 23 کے انفرادی اسکور پر ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

Pak vs Aus

پانچ وکٹیں گرنے کے بعد پہلے میچ کے مرد میدان گلین میکس ویل کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے اپنی کارکردگی کو دہراتے ہوئے کپتان اسمتھ کے ساتھ عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کیلئے 65 رنز جوڑے لیکن عماد کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں اسمتھ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، اسمتھ نے 60 رنز بنائے۔

257733

اگلے ہی اوور میں شعیب ملک کی گیند پر میتھیو ویڈ بھی اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے اور 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جیمز فالکنر بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ جنید خان اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں لیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو نئے قائم مقام کپتان محمد حفیظ کی زیر قیادت پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ پہلے ون ڈے میں ناکامی سےدوچار ہونے والی قومی ٹیم میں ان فٹ کپتان اظہر علی کی جگہ اسد شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ باؤلر وہاب ریاض کی جگہ جنید خان جبکہ محمد نواز کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

257732.3

پاکستان کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابر اعظم، عمر اکمل، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے ون ڈے میچ میں آرام کرنے والے جوش ہزلےووڈٹیم میں واپس آگئے ہیں، انہوں نے بلے اسٹین لیک کی جگہ لی۔ انجری کا شکار ہونے والے کرس لن کی جگہ عثمان خواجہ کو شامل کیا گیا ہے۔

257734

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 92 رنز سے شکست دے کر ایک میچ کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے خلاف وائٹ واش کیا تھا۔سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube