ہوم   > کھیل

برسبین، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago

برسبین : برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں اظہرعلی اور وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک اور جنید خان شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان...

برسبین : برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں اظہرعلی اور وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک اور جنید خان شامل کیا گیا ہے۔

دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں اظہرعلی اور وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک اور جنید خان شامل کیا گیا ہے۔

پاکستا ن کے اسکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان) ، شرجیل خان ، بابر اعظم ،اسد شفیق، شعیب ملک، عمر اکمل ، محمد رضوان(وکٹ کیپر)،عماد وسیم، محمد عامر ،جنید خان اور حسن علی شامل ہیں۔

257713.3-640x360

آسٹریلیا کی ٹیم میں ہیزل ووڈ جنہیں پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آرام دیا گیا تھا اور شامل نہیں کیا گیا تھا، ان کو دوسرے ون ڈے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر ، ٹریوس ہیڈ ،اسٹیون اسمتھ (کپتان)کرس لائن ، مچل اسٹارک ، گلین میکس ویل ، میتھیو ویڈ ( وکٹ کیپر) جیمز فلکنز ،پیٹ کیومینز ،مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔

257714.3-640x360-524x300

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آسٹریلیا نے 92 رنز سے شکست دے کر ایک میچ کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے خلاف وائٹ واش کیا تھا۔ سماٗ
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube