ہوم   > کھیل

سڈنی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز538رنز پر ڈیکلیئر کردی

SAMAA | - Posted: Jan 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago

سڈنی : سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 538رنز پر اننگز ڈکلیرڈ کردی، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستانی ٹیم نے اب تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائیں ہیں، اوپنر شرجیل خان صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے، اگلے ہی اوور میں بابر اعظم بھی...

سڈنی : سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 538رنز پر اننگز ڈکلیرڈ کردی، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستانی ٹیم نے اب تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائیں ہیں، اوپنر شرجیل خان صرف 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے، اگلے ہی اوور میں بابر اعظم بھی بغیر کوئی اسکور کیے 6  کے مجموعی اسکور پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز 3وکٹ پر 365 اسکور کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلیا نے دوسرے روز بیٹنگ کا آغاز کیا اورپھر 8وکٹوں پر 538کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ کینگروز کے بعد اب قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، تاہم اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی دو وکٹیں صرف 6 رنز پر گری۔ اس وقت اوپنر  اظہر علی کیساتھ یونس خان کریز پر موجود ہیں۔

257196

تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مفید ثابت ہوا، اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ وارنر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 78گیندوں پر 17چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور پھر 95گیندوں پر 113 اسکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

اوپنر میٹ رینشا 293گیندوں کا سامنے کر کے 184 اسکور کر آﺅٹ ہوئے، جب کہ پیٹر ہینڈز 205گیندوں کا سامنا کر کے 110رنز بنا سکے۔ آسٹریلوی کھلاڑی ہلٹن کارٹ رائٹ نے 37،متھیو ویڈ 29اور مچل اسٹارک 16رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

257199.3

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 248 کے اسکور پرگری جب ڈیوڈ وارنر 113اسکور بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، بعد میں عثمان خواجہ بیٹنگ کیلئے آئے جو 13 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے تاہم اسٹیون اسمیتھ نے میٹ رینشا کے ساتھ اننگز کو مزید آگے بڑھایا مگر پھر وہ بھی 24 اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 ،عمران خان اور اظہر علی نے2,2 جبکہ یاسر شاہ نے 1کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube