کرکٹ بورڈ کے صدر اور سیکریٹری عہدوں سے فارغ

Samaa Web Desk
January 2, 2017

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر صدرانوراگ ٹھاکر اور بی سی سی آئی کےسیکریٹری اجے شرکے کو عہدوں سے فارغ کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی من مانیاں کرنے پر عدالتی شکنجے میں آگیا، بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری بی سی سی آئی اجے شرکے کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

 

bcci

بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں افسران کو کمیشن رپورٹ پر عمل نہ کرنے پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو لودھا کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریاستی کرکٹ بورڈز کو فنڈز کی فراہمی فوری طور پر روکنے کا حکم دیا تھا، تاہم کرکٹ بورڈ حکام فیصلے پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی بورڈ حکام کی نیندیں اڑگئیں تھیں۔

Anurag-thakur

سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرک کو حکم دیا  کہ 3 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرائیں جس میں بتایا جائے کہ عدالت نے لودھا پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے 18 جولائی کو جو فیصلہ دیا تھا اس پر کس حد تک عمل درآمد کیا گیا اور اس پر مزید کتنا وقت لگے گا، تاہم دونوں افسران اس پر بھی عمل نہ کرسکے۔

عدالت نے لودھا پینل کو حکم دیا کہ ایک آزاد آڈیٹر کے ذریعے بی سی سی آئی کے مالیاتی اکاؤنٹس اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیئے گئے بڑے کنٹریکٹس کی جانچ پڑتال کرائی جائے اور اس کی ایک نقل آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر کو بھی ارسال کی جائے، اس کے علاوہ انوراگ ٹھاکر کو ذاتی طور پر لودھا پینل کے روبرو پیش ہو کر سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے وضاحت کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

 

01_SSLIVE-SHIRKE_2955187b

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کی جانب سے لودھا پینل کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کا فیصلہ 17 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور جنرل منیجر کرکٹ آپریشنز رتناکر شیٹھی کو حکم دیا تھا کہ ان الزامات کی وضاحت کی جائے کہ بی سی سی آئی حکام کی جانب سے آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈسن کو کہا گیا کہ ایک لیٹر جاری کیا جائے جس میں کہا جائے کہ لودھا پینل کی سفارشات حکومتی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ سماء