دوسرا ٹیسٹ : بھارت کی پوزیشن مستحکم، انگلش ٹیم کو فالو آن کا خطرہ

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago

5b

وشاکاپٹنم : بھارتی بلے بازوں کی شاندار پرفارمنس کے بعد بولرز نے بھی انگلش ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا، میزبان ٹیم کے 455 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنالئے، مہمان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 152 رنز درکار ہیں، جب کہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں، بین اسٹوکس اور جونی بیئراسٹو 12، 12 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 317 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ویرات کوہلی 151 اور ایشون ایک رن پر کھیل رہے تھے، 351 کے مجموعی اسکور پر کوہلی 167 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد معین علی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے، 363 کے اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد ایشون نے جیانت یادیو کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ میں 64 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی، آل راؤنڈر 58 رنز بناکر اسٹوکس کا شکار بنے،  455 رنز بنا کر پوری میزبان ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

India's Ravichandran Ashwin (R) celebrates the wicket of England's Joe Root during the second day of the second Test cricket match between India and England at the Dr. Y.S. Rajasekhara Reddy ACA-VDCA Cricket Stadium in Vishakhapatnam on November 18, 2016.  / AFP PHOTO / Prakash SINGH / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور معین علی نے 3، 3 جبکہ عادل رشید نے 2، اسٹورٹ براڈ اور بین اسٹوکس نے ایک، ایک وکٹ لی۔

5

انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 4 کے اسکور پر اسے کپتان ایلسٹر کک کا نقصان برداشت کرنا پڑا وہ 2 رنز بناسکے، حسیب حمید نے جو روٹ کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 51 کے مجموعے پر حمید 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بین ڈیکٹ 5 رنز پر وکٹ گنوا گئے، جو روٹ 53 رنز بناکر ایشون کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، معین علی بھی ایک رن سے آگے نہ بڑھ سکے، اس کے بعد بین اسٹوکس اور جونی بیئراسٹو نے محتاط انداز اپنایا اور مزید نقصان نہ ہونے دیا۔

India's captain Virat Kohli plays a shot during the second day of the second Test cricket match between India and England at the Dr. Y.S. Rajasekhara Reddy ACA-VDCA Cricket Stadium in Vishakhapatnam on November 18, 2016.  / AFP PHOTO / PRAKASH SINGH / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے 5 وکٹوں پر 103 رنز بنائے اسے فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 152 رنز کی ضرورت ہے، بھارت کو اب بھی 352 رنز کی برتری حاصل ہے، اسٹوکس اور بیئراسٹو 12، 12 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، ایشون نے 2 اور جیانت یادیو نے ایک وکٹ لی۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube