گوروں کی ٹیم میں مسلمان کھلاڑیوں کاریکارڈ

Afzaal Farooqui
November 10, 2016

ECB

راجکوٹ: بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جو ٹیم کھیل رہی ہے اس میں 4 مسلمان کھلاڑی موجود ہیں۔

انگلینڈ کے ٹیم کاشمار کرکٹ کی قدیم ٹیموں میں ہوتا ہے۔ کرکٹ کی شروعات انگلینڈ سے ہوئی اور یہاں اس کھیل پرہمیشہ گوروں کی حکمرانی رہی۔ انگلینڈ میں مختلف وقتوں میں مسلمان کرکٹرز نے اپنے کھیل سے متاثر کیا جن میں اویس شاہ، ساجد محمود،کبیر علی اور دیگر شامل ہیں۔

haseeb hameed

تاہم انگلینڈ نے راجکوٹ میں بھارت کے خلاف جس ٹیم کو اتارا اس میں چار مسلمان کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا انوکھا ریکارڈ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں حسیب حمید نے ڈیبیو کیاہے۔ انھیں جونئیر جیفری بائیکاٹ بھی کہا جارہاہے۔

moin ali cricket

اس ٹیم میں معین علی بھی موجود ہیں۔ معین علی کا شمار انگلینڈ کے مستند بیٹسمینوں میں ہوتاہے۔ ان کی آف اسپین بالنگ بھی انگلینڈ کےلیے اہم رہی ہے۔

adil rashid

عادل رشید انگلینڈ کی ٹیم میں موجود تیسرے مسلمان کھلاڑی ہیں۔ وہ لیگ بریک بالنگ کرواتے ہیں اور ٹیم کے مرکزی اسپنرہیں۔

zafar ansari

 انگلینڈ کی ٹیم میں شامل چوتھے مسلمان کھلاڑی ظفر انصاری ہیں۔ ظفر بائیں ہاتھ سے اسپن بالنگ کرتے ہیں اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ سماء