Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ویسٹ انڈیز جیت کے قریب، پاکستان چھوٹے اسکور کے دفاع میں ناکام

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2016 | Last Updated: 5 years ago

2

شارجہ : شارجہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز جیت کے انتہائی قریب پہنچ گیا، 153 رنز ہدف کے تعاقب میں کیریبین سائیڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالئے، بیٹ کیری کرنیوالے بریتھویٹ 44 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، یاسر شاہ نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 شکار کئے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 208 رنز بناسکی، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا، چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بھی کیریبین سائیڈ لڑکھڑا گئی، 67 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کی کچھ امید ہوئی، لیون جونسن 12، ڈیرن براوو 3، مارلن سموئلز 10، جرمین بلیک ووڈ 4 اور روسٹن چیز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

2c

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 شکار کئے۔

تواتر سے وکٹیں گرنے کے باوجود بیٹ کیری کرنے والے کریگ بریتھویٹ نے سمجھداری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچادیا، وہ 44 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، شین ڈاؤرچ نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھایا جو 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

SHARJAH, UNITED ARAB EMIRATES - NOVEMBER 02: Wahab Riaz of Pakistan takes the wicket of Jermaine Blackwood of West Indies on day four of the third test between Pakistan and West Indies at at Sharjah Cricket Stadium on November 2, 2016 in Sharjah, United Arab Emirates.Ê (Photo by Chris Whiteoak/Getty Images)

ویسٹ انڈین ٹیم نے چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنالئے، پانچویں اور آخری دن جیت کیلئے کیریبین سائیڈ کو مزید 39 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے 5 شکار کرنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس نے 0-3 سے وائٹ واش کیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube