Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پاکستان سے مقابلے کیلئے اب خواتین میدان میں اتریں گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2016 | Last Updated: 5 years ago

New Zealand- India (Woman)1st T20 cricket match
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کا آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کردیا، 16سالہ لیگ اسپنر امیلیاکیر پہلی بار ٹیم میں شامل کی گئی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، سولہ سالہ لیگ اسپنر امیلیا کیر پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

امیلیا سابق کیوی ٹیسٹ کرکٹر بروس مرے کی پوتی ہیں، سوفی ڈیوائن اور لزپیری کی بھی دوبارہ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا۔

آخری تین میچز آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کی کڑی ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت چوتھے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

اعلان کردہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کپتان سوزی بیٹس، سام کورٹس، سوفی ڈیوائن، ہولی ہڈلسٹن، امیلیا کیر، کیٹی مارٹن، تھامسن نیوٹن، مارنانیلسن، کیٹی پرکنز، لزپیری، ریکل پرائسٹ، ہاناروئے، ایمی سیٹرتھویٹ اور لیاتاہو پر مشتمل ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube