Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

دبئی ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کو 251 رنز، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2016 | Last Updated: 5 years ago

DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 16:  Yasir Shah of Pakistan celebrates after dismissing Miguel Cummins of West Indies during Day Four of the First Test between Pakistan and West Indies at Dubai International Cricket Ground on October 16, 2016 in Dubai, United Arab Emirates.  (Photo by Francois Nel/Getty Images)

دبئی : دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، پاکستان کے 346 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالئے۔

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو پاکستان نے فالو آن کے بجائے خود دوسری بیٹنگ لینے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کو کافی مہنگا پڑا، پاکستان کی پوری ٹیم محض 123 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیریبین اسپنر دیویندرا بشو نے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے تباہی مچادی، سمیع اسلم 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

دبئی ٹیسٹ : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف

ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالئے، کیریبینز کو جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

2

مزید دیکھیں : یاسر شاہ نے ایشون کا ریکارڈ توڑ دیا

2a

ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جونسن 47 اور کریگ بریتھویٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستانی پیسر محمد عامر نے دونوں شکار کئے۔ ڈیرن براوو 26 اور مارلن سموئلز 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube