Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

دبئی ٹیسٹ : پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Pakistan v West Indies - 1st Test: Day Four

دبئی : دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 346 رنز کا ہدف ملا ہے، دیویندرا بشو نے 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دبئی میں کھیلے جارہے تاریخی ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی، پہلی اننگز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 579  رنز بنانی والی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈین اسپنر دیویندرا بشو نے 49 رنز دے کر 8 شکار کئے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی 2، اسد شفیق 5، بابر اعظم 21، مصباح الحق 15، سرفراز احمد 15، محمد نواز صفر، وہاب ریاض 5، یاسر شاہ 2 اور محمد عامر ایک رن بنا کر پویلین لوٹے، سمیع اسلم 44 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، سہیل خان ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، یاسر شاہ نے 5 شکار کئے۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube