Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

یاسر شاہ نے ایشون کا ریکارڈ توڑ دیا

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2016 | Last Updated: 5 years ago

1a

دبئی : یاسر شاہ نے ایشون کا ریکارڈ توڑ دیا، وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنیوالے ایشیائی بولر بن گئے، انٹرنیشنل ریکارڈ میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے۔

دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، 17 ویں ٹیسٹ میچ میں ہی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی، انہوں نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، انہوں نے 18 ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، سعید اجمل بھی 19 میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

Pakistani spinner Yasir Shah (2-L) celebrates with teammates after taking the wicket of West Indies batsman Carlos Brathwaite on the third day of first day-night Test between Pakistan and the West Indies at the Dubai International Cricket Stadium in the Gulf Emirate on October 15, 2016. / AFP / AAMIR QURESHI        (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP/Getty Images)

یاسر شاہ دنیا کے 17 ویں ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے دوسرے بولر بن گئے، ان کے ساتھ اتنے ہی میچوں میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے دیگر بولرز میں آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر اور کلیری گریمیٹ، انگلینڈ کے سڈنی بارنیس شامل ہیں جبکہ سر فہرست انگلینڈ کے ہی جارج لوہمن ہیں جنہوں نے 16 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی اسپنر ایشون نے پاکستانی بولر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے یاسر نے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے میں تھوڑی سی دیر کردی، اب انہیں ڈبل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
Facebook Twitter Youtube