Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

فیفا کی جانب سے اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا امکان

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2016 | Last Updated: 5 years ago

.
پیرس : عالمی فٹ بال تنظیم فیفا اسرائیلی ٹیموں کا بائیکاٹ کرے گی۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا اسرائیلی فٹ بال کلبوں کے بائیکاٹ کی قرار داد منظور کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، فیفا کے صدر جیانی اینفانتینو نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیل کی فٹ بال ٹیموں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قرار داد جاری کرنا تنظیم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا کی نگراں کمیٹی نے اپنے اجلاس میں مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فٹ بال کلبوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے فلسطین میں فٹ بال کے فروغ پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عنقریب مقبوضہ فلسطین کا بھی دورہ کریں گے جس کا مقصد فلسطین میں فٹ بال کی ترقی میں حائل روکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

Israel_football_association.svgفیفا کے صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب یورپی پارلیمنٹ کے ساٹھ ارکان کے ایک گروپ نے اپنے مشترکہ خط میں فیفا کے صدر اینفانتینو سے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے فٹ بال کلبوں کو مغربی کنارے میں پریکٹس کرنے اور عالمی مقابلوں میں شرکت سے روکیں۔اس وقت چھے اسرائیلی ٹیمیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کھیل رہی ہیں جس پر عالمی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube