Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

دنیا کے پرکشش ترین کرکٹرز

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2016 | Last Updated: 4 years ago

handsame cricketer

کرکٹ دنیا بھرمیں مقبول ترین مانے جانے کھیلوں میں سے ایک ہے۔ دورجدید میں اس کھیل میں گلیمر کا عنصر بھی خاصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ نوجوانوں کی اکثریت کرکٹرز کو ان کی خوش لباسی اور اسٹائل کے باعث پسند کرتی ہے۔ بعض کرکٹرزتو پرفارمنس نہ بھی دکھائیں تب بھی اپنے گلیمرس حلیے کے باعث ہیرو قرار پاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک غیر ملکی ویب سائٹ کی جانب سے کیے گئے  سروے میں دنیا بھر میں سے گیارہ کرکٹرز کی درجہ بندی کی گئی، جنہیں ان کی شکل وصورت اور اسٹائل کی بناء پر فہرست میں رکھا گیا ہے۔  پاکستان کے تین ہینڈسم کھلاڑی بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

shahid

شاہد آفریدی
ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سینچری بنا کر راتوں رات مشہورہونے والے شاہد آفریدی ، بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور ہیں۔ آفریدی کو اپنے ملک میں تو استار کا درجہ حاصل ہے ہی، بیرون ملک بھی وہ خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی خوب نام کمانے والے بوم بوم کئی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسڈر رہ چکے ہیں۔ آفریدی کا 37 گیندوں پر تیزترین سینچری بنانے کا ریکارڈ کوری اینڈرسن نے 2014 میں توڑا۔

COOK

ایلیسٹر کک
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹٰیم  کے کپتان اور اوپنر بیٹسمین ایلسٹر کُک کو ان کے منفرد انداز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کک کے پرستاروں کے نزدیک ان کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔

AHMED

احمد شہزاد
سروے میں  لیفٹ ہینڈ بیٹسمین احمد شہزاد کو ان کی وجاہت کے باعث پاکستان میں شاہد آفریدی کے بعد سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا گیا ہے۔

CLARCK

مائیکل کلارک
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق کپتان مائیکل کلارک بھی اپنی پرکشش شخصیت کے باعث اولین نمبروں پرہیں۔ اسٹائلش بیٹسمین نے اپنی قیادت میں دوہزار پندرہ میں آسٹریلیا کو پانچویں بار ورلڈ کپ جتوایا۔   کلارک بھی کئی کمپنیوں کے برانڈ ایمبیسڈرہیں۔

Bengaluru: Skipper Virat Kohli during a training session on the day before of the 2nd test match against S. Africa at M. Chinnaswamy Stadium in Bengaluru on Friday. PTI Photo by Shailendra Bhojak(PTI11_13_2015_000137A)

ویرات کوہلی
بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی جنہیں ان کی بہترین کارکردگی کی بناء پر رنز اگلنےوالی مشین بھی قرار دیا گیا، لڑکیوں میں خاصے مقبول ہیں۔ کوہلی کو بھی ان کی اعلیٰ بلے بازی ، دلکش شخصیت  کی بناء پر اشتہاری کمپنیاں ہاتھوں ہاتھ لیتی ہیں۔  کوہلی اپنی خوبصورتی سے بخوابی واقف ہیں اسی لیے فوٹو شوٹس اورکمپنی کی مشہوری کرانے کا معاوضہ بھی خاصا تگڑا لیتے ہیں۔

KIVEN

کیون پیٹرسن
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن اینگری ینگ میں ہیں۔ پیٹرسن کو ان کے دبنگ انداز اور دلچسپ ہیئر اسٹائل کی بدولت خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

GROVER

ڈیوڈ گروور
اسی کی دہائی میں انگلش ٹیم کے کپتان رہنے والے ڈیوڈ گروورکو جاذبِ نظر لیفٹ ہینڈ بیٹسمین مانا جاتا ہے۔ اپنے دور میں انہیں پرکشش ترین کھلاڑی قرار دیا جاتا تھا۔ گروور نے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ پاکستان کے خلاف 1992 میں کھیلا۔

iMRAN

عمران خان
کرکٹ کے بعد میدان سیاست میں قدم رکھنے والے سابق آل راؤنڈر اور پاکستان کو 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان اپنے دور عروج میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن تھے۔ ڈریسنگ روم میں کپتان کے دبنگ اسٹائل کے باعث انہیں خاصی عزت دی جاتی تھی۔ ان کے دورکپتانی میں پاکستان کی ڈبلیوز کی جوڑٰی وسیم اکرم اوروقاریونس کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آیا۔ عمران خان کی پرکشش شخصیت کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔

LEE

بریٹ لی
کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین بالرز میں سے ایک بریٹ لی کو چارمنگ کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ بریٹ لی اپنی دلکش شخصیت کے باعث لڑکیوں میں بہت مقبول ہیں۔  وجیہہ شخصیت والے بریٹ لی نے رواں سال اگست میٕں ریلیز ہونے والے بھارت اور آسٹریلیا کی مشترکہ فلم ’’ان انڈین‘‘ میں  کام کر کے اداکاری کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ سابق فاسٹ بالر ایک میوزک بینڈ ’’سکس اینڈ آؤٹ‘‘ کا بھی حصہ ہیں اور بہترین گٹارسٹ ہیں۔

anderson

جیمز اینڈرسن
انگلش کرکٹ ٹٰیم میں ریورس سوئنگ کے ماہرجیمز اینڈرسن بہترین سوئنگر ہونے کے علاوہ گلیمر کی دنیا میں بھی خاصے مقبول رہے۔ اینڈرسن کا شمار بھی پرکشش ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے جن کے مداحوں میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے۔

BOND

شین بونڈ
کیوی بالرشین بونڈ اپنے دور عروج میں مخالفین کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوتے تھے۔ شین بونڈ بھی اپنی اسٹائلش شخصیت کے باعث مداحوں میں بہت مقبول رہے۔ انجریز کے باعث شین بونڈ کا کیرئیرجلد ختم ہوگیا لیکن اس کے باوجود وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube