تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ؛ ڈی ویلیئرز، سنیل نارائن سرفہرست

SAMAA | - Posted: Sep 6, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 6, 2016 | Last Updated: 5 years ago

Naraine, De Villiers

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز اور باﺅلرز میں سنیل نارائن بدستور سرفہرست ہیں، ٹاپ ٹین بلے بازوں اور باﺅلرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

بلے بازوں میں ڈی ویلیئرز پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جوروٹ تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے، دلشان تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، فاف ڈوپلیسی بہتری کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

 پاکستان کے سرفراز احمد اور اظہرعلی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد 21 اور 15 درجے ترقی پا کر 39 ویں اور 33 ویں نمبر پر آ گئے۔ محمدعرفان ایک درجہ گر کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

باﺅلرز میں سنیل نارائن پہلے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، مچل سٹارک دو درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن تنزلی کے بعد چوتھے اور عمران طاہر پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ عادل رشید 6 درجہ ترقی کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئے۔ سماء/اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube