Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2016 | Last Updated: 4 years ago

251535-e1472763909674

لیڈز: انگلینڈ نے پاکستان کو لیڈز میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی، جبکہ انگلش ٹیم کو سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور انگلینڈ کو جیت کےلئے 247 رنز کا ہدف دیا جس کو انگلش بلے بازوں نے 48 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔ کھیل میں اچھی کارکردگی پیش کرنے پر جونی بریسٹو کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان انگلینڈکوبڑاہدف دینےمیں ناکام

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پانچ اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ انجری کے باعث عرفان بقیہ اوورز نہیں کروا سکے۔

251529-640x400

پاکستان کو ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری میچ 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube