Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پاکستان انگلینڈکوبڑاہدف دینےمیں ناکام

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago

لیڈز:پاکستان نے مشکلوں سے انگلینڈ کو جیت کےلیے 248 ہدف دیاہے۔پاکستان کی اننگ کی خاص بات کپتان اظہر علی اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں تھیں۔ چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔شرجیل خان نے بارہ گیندوں پر کچھ ماردھاڑکی۔مگر وہ صرف 16 رنز بناسکے۔ان کی اننگ میں 1 چھکا...

لیڈز:پاکستان نے مشکلوں سے انگلینڈ کو جیت کےلیے 248 ہدف دیاہے۔پاکستان کی اننگ کی خاص بات کپتان اظہر علی اور عماد وسیم کی نصف سنچریاں تھیں۔

چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔شرجیل خان نے بارہ گیندوں پر کچھ ماردھاڑکی۔مگر وہ صرف 16 رنز بناسکے۔ان کی اننگ میں 1 چھکا اور2چوکےشامل تھے۔سمیع اسلم نے روایتی طورپرمحتاط کھیل پیش کیا۔ انھوں نے 44 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔

بابر اعظم بھی کوئی قابل ذکرکارکردگی نہ دکھاسکے۔انھوں نے21 گیندوں پر 12رنزبنائے۔ وکٹ کیپر سرفرازبھی 23 گیندوں پر 12رنز بناکرچلتے بنے۔محمد رضوان صرف 14 گیندوں پر6رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کرنےکافیصلہ

کپتان اظہرعلی نے 104 گیندیں کھیلیں اور 80رنزبنائے۔انھوں نے2چھکےاور5چوکے لگائے۔محمد نواز نے21 گیندوں پر 13رنزبنائے۔حسن علی نے 19 گیندوں پر9رنزبنائے۔عماد وسیم نے اچھی بیٹنگ کی۔انھوں نے 41 گیندوں پر 57 رنزبنائے اورآؤٹ نہیں ہوئے۔ان کی بیٹنگ میں 7چوکے اور1چھکاشامل تھا۔

LEEDS, ENGLAND - SEPTEMBER 01: Adil Rashid (2L) of England is congratulated after taking the wicket of Mohamad Rizwan during the 4th Royal London One -Day International match between England and Pakistan at Headingley on September 1, 2016 in Leeds, England. (Photo by Michael Steele/Getty Images)

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔کرس جورڈن اور معین علی کے حصے میں 2 ،2وکٹیں آئیں۔لیام پلکنٹ ایک وکٹ لے سکے۔

لیڈزمیں پاکستانی ٹیم کاریکارڈ کیا رہا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5ون ڈے میچزکی سیریز میں انگلینڈکو3صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube