Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > کھیل

پاکستان، انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2016 | Last Updated: 4 years ago

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو تاریخ ساز شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ تیسرے...

لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم انگلینڈ کو سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو تاریخ ساز شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف کئی ریکارڈز بھی بنائے۔

انگلینڈ کی پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست، سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کےلئے پانچ میچز میں سے ایک میچ جیتنا لازمی ہوگا۔ انگلش ٹیم سے سیریز میں شکست کے بعد گرین شرٹس کی ون ڈے رینکنگ مزید بدتر ہوگئی ہے، جبکہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 کےلئے کوالیفائنگ راونڈ بھی کھیلنا ہوگا۔

سرفراز احمد کو اظہر علی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی تیاری

سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا، جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube