Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

سائیکل پرگلیشئیرتک پہنچنے والی پہلی خاتون

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2016 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد: گلیشیئر کا سفر آسان نہیں، بڑے بڑے ہمت ہار جاتے ہیں۔ مگر اسلام آباد کی ثمرخان نے سائیکل کے ذریعے گلگت بلتستان کے گلیشئر پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔ ثمرخان نے سائیکل پر گلگت بلتستان کا سفر کر کے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دھارا۔ سائیکلسٹ گلیشیئر تک سائیکل پر...

اسلام آباد: گلیشیئر کا سفر آسان نہیں، بڑے بڑے ہمت ہار جاتے ہیں۔ مگر اسلام آباد کی ثمرخان نے سائیکل کے ذریعے گلگت بلتستان کے گلیشئر پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔

ثمرخان نے سائیکل پر گلگت بلتستان کا سفر کر کے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دھارا۔ سائیکلسٹ گلیشیئر تک سائیکل پر پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئیں ۔

ثمرخان نے چوبيس جولائي کو پرخطر سفرکا آغاز کیا تو ان کے ہمرا جہانگير خان بھی تھے جو چلاس تک پہنچ کر ہمت ہار بيھٹے۔ مگر ثمر نے ہمت نہ ہاري اور سائیکل پر اسلام آباد سے گلگت بلتستان تک 1000 کلو میٹر کا سفر طے کر کے بائیفو گليشئر پہنچ کر ہي دم ليا ۔

ثمر خان نے آٹھ روز موسم کی سختی برداشت کی۔ پہاڑوں کا رعب و دبدبہ بھی اس باہمت لڑکی کے ارادے کو کمزور نہ کر سکے۔

سائیکلسٹ ثمر خان کے اس سفر کا مقصد پاکستان میں خواتین کا تحفظ، کھیل اور سیاحت کا فروغ ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube