پاکستان کرکٹ ٹیم پرجرمانہ ہوگیا

Samaa Web Desk
August 15, 2016

Cricket

لندن: اوول ٹیسٹ جیتنے کی خوشی اورسیریز برابرکرنے کی خوشی اپنی جگہ مگر پاکستان کرکٹ ٹیم پرسلواوورریٹ کی وجہ سے میچ ریفری نے جرمانہ عائد کردیاہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لئے۔ تاہم اوول ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم مقررہ وقت میں اوورز کاکوٹہ پورا کرنےمیں ناکام رہی ۔

اوول ٹیسٹ میں سلواوورریٹ پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ فیس سے 10 فیصد رقم کاٹی جائے گی۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو میچ فیس کا بیس فیصد بطور جرمانہ دینا ہوگا ۔ سماء