ڈریم بگ پاکستان؛ریواولپمکس کی پاکستانی تیراک لیانا پرڈاکیومینٹری ریلیز

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: پاکستان: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ڈریم بگ پاکستان سریز کے تحت دوسری ڈاکیومنٹری فلم ریلیز کردی ۔ ڈاکیومینٹری ریو اولمپکس 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی تیراک لیانا سوان پر بنائی گئی ہے۔ ریو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انیس سالہ لیانا...

کراچی: پاکستان: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے ڈریم بگ پاکستان سریز کے تحت دوسری ڈاکیومنٹری فلم ریلیز کردی ۔ ڈاکیومینٹری ریو اولمپکس 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی تیراک لیانا سوان پر بنائی گئی ہے۔

liana 2

ریو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انیس سالہ لیانا سوان بین القوامی سطح پر سال دو ہزار دس سے پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔ بریسٹ سٹروک اور فری اسٹائل میں مہارت رکھنے والی لیانا کے پاس اس وقت سوئمنگ کے سات قومی ریکارڈ ہیں۔

شرمین عبید چنائے فلمز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق  کے لیانا سوان ایشین گیمز کا دو ہزار گیارہ میں دبئی میں فینا ورلڈ کپ، دو ہزار تیرہ میں بارسلونا میں منعقدہ فینا ورلڈ اکویٹک چیمپئن شپ اور دو ہزار پندرہ میں روس میں ہونے والی فینا ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کر چکی ہیں جبکہ دو ہزار سولہ میں بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں فینا نے گولڈ میڈل جیتا۔

ریواولمپکس؛پاکستانی تیراک آج ایکشن میں ہوں گی

ڈریم بگ پاکستان سیریز کے تحت جاری کردہ ویڈیو میں لیانا سوان کا کہنا ہے کہ میں یہ سب صرف اولمپکس جیتنے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں موجود لڑکیوں کے لیے بھی کررہی ہوں، کیونکہ وہ تیراکی اور پریکٹس کرتا دیکھیں اور یہ دیکھیں کہ میں اولپمکس میں پہنچ گئی ہوں۔ اس سے انہیں اندازہ ہو گا کہ ایسی کوئی وجوہات نہیں ہیں کہ وہ یہاں تک نہ آ سکیں ۔

liana3

بارہ سال کی عمر سے  تیراکی کرنے والی لیانا ، ریو اولمپکس میں  50 میٹر فری اسٹائل کیٹگری میں حصہ لے رہی ہیں۔ لیانا  اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالی تین لڑکیوں میں سے ایک ہیں۔ بحرین میں پیدا ہونےوالی لیانا بارہ سال کی عمر میں دبئی منتقل ہو گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ڈریم بگ پاکستان سیریز کی پہلی ڈاکیومینٹری منہل سہیل پر بنائی گئی جواولمپکس میں  10 میٹرائر رائفل شوٹنگ کیٹیگری میں حصہ لے رہی ہیں۔  سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube