دوسرا ٹیسٹ : انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2016 | Last Updated: 5 years ago

6a

مانچسٹر : انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 330 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کردیا، گرین شرٹس 565 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 پر آؤٹ ہوگئی، سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

اولڈ ٹریفورٹ ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز اور بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی نے لارڈز ٹیسٹ کی جیت کا مزا کرکرا کردیا، پہلی اننگز میں 198 رنز پر آؤٹ ہونے والی گرین شرٹس ٹیم دوسری اننگز میں بھی 234 تک محدود رہی، 4 میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 565 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بھی ریت کی دیوار ہی ثابت ہوئی، محمد حفیظ 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، اسد شفیق 39، مصباح الحق 35، یونس خان 28 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

6

اوپنر شان مسعود پھر ناکام رہے اور ایک رن بنا کر چلتے بنے، اظہر علی بھی 8 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، سرفراز احمد بھی 7 رنز بنا کر پویلین واپس ہوگئے، یاسر شاہ 10، وہاب ریاض 19 اور محمد عامر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راحت علی 8 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، معین علی اور کرس ووکس نے 3، 3 شکار کئے، جو روٹ نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے پہلی اننگز 589 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی، جو روٹ نے 252 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایلسٹر کک نے بھی سنچری اسکور کی جبکہ دوسری اننگز بھی 173 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی تھی۔

جو روٹ کو 252 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube