Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

تازہ ترین فیفا رینکنگ، ارجنٹائن کا پہلا نمبر، یوروپ چیمپئن پرتگال کی ترقی

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2016 | Last Updated: 5 years ago

زیورخ : فیفا ورلڈ رینکنگ میں ارجنٹائن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، یورو چیمپئن کی 2، رنر اپ فرانس کی 10، ویلز کی 15، کروشیا کی 12 اور پولینڈ کی 11 درجے ترقی ہوئی ہے، فرانس کی ٹیم ترقی پاکر ٹاپ ٹین جبکہ ویلز، کروشیا اور پولینڈ کی ٹیمیں چھلانگ لگا کر ٹاپ 20 میں داخل ہوگئیں۔

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے تحت ارجنٹائن پہلے، بیلجیئم دوسرے اور کولمبیا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جرمنی کا چوتھا جبکہ چلی کی پانچویں پوزیشن ہے، یورو چیمپئن پرتگال 2 درجے ترقی کے ساتھ چھٹے اور فرانس 10 درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر پہنچ گیا۔

1

فیفا کی نئی درجہ بندی کے مطابق اسپین اور برازیل 2، 2 درجے تنزلی کا شکار ہوکر بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر چلے گئے، اٹلی 2 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ ٹین میں داخل ہوگیا، پہلی بار یورو کپ میں شرکت کرنیوالا ویلز 15 درجے ترقی کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

فٹبال کی نئی رینکنگ میں یوروگوئے 3 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر ہوگیا، انگلینڈ 2 درجے تنزلی کے بعد تیرہویں نمبر پر چلاگیا، میکسیکو 2 درجے بہتری کے ساتھ چودہویں، کروشیا 12 اور پولینڈ کی ٹیم 11 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 15 ویں اور 16 ویں نمبر پر پہنچ گئیں، آسٹریا 11 درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ 20 سے باہر ہوگیا، وینزیلا 31 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 46 ویں نمبر پر آگیا۔ اے پی پی

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube