Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

فاتح پرتگالی ٹیم کی وطن واپس، تاریخی استقبال

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago

یورو کپ میں تاریخی فتح کے بعد پرتگال آمد پر فٹ بال ٹیم اور قومی ہیروز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ لزبن : وہ گھڑي آگئي، جس کا پوري قوم کو برسوں سے انتظار تھا، وننگ ٹرافي پرتگال پہنچ گئي، جہاں ہيروز کي آمد ہوئي اور فضا رنگين ہوگئي۔ مداحوں نے دل کھول کرجشن منايا،...

یورو کپ میں تاریخی فتح کے بعد پرتگال آمد پر فٹ بال ٹیم اور قومی ہیروز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔

لزبن : وہ گھڑي آگئي، جس کا پوري قوم کو برسوں سے انتظار تھا، وننگ ٹرافي پرتگال پہنچ گئي، جہاں ہيروز کي آمد ہوئي اور فضا رنگين ہوگئي۔

مداحوں نے دل کھول کرجشن منايا، پرتگال کے صدر نے بھي کھلاڑيوں کو ہاتھوں ہاتھ ليا، رونالڈواليون جہاں گئي، رونقيں بکھر گئيں، فينز ناچتے رہے گاتے رہے۔

کھلاڑيوں نے بھي خوب ہلہ گلا کيا، مداحوں کا کہنا تھا کہ فٹ بالرز نے ان کا سر فخر سے بلند کرديا ہے۔ ایئرپورٹ پر طیاروں کے ذریعے قومی پرچم کے رنگوں سے مزین قوس قزاح بنائی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں شائقین نے قومی نغمے گا کر اپنے ہیروز کو خوش آمدید کہا۔ ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ اور دوسرے حکومتی عہدیداروں نے ہیروز کا استقبال کیا۔

36247CA400000578-3683443-image-a-6_1468195752943

واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کوئی بڑا انٹرنیشنل ایونٹ جیتا ہے۔2004میں یونان کے ہاتھوں یورو کپ کے فائنل میں پرتگال کو شکست ہوئی تھی۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube