Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

یوروکپ؛زخمی رونالڈو نے کمال کا حوصلہ دکھایا

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پیرس:یورو کپ کا فائنل تو کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم جیت گئی لیکن رونالڈو خود میدان میں نہ ٹھہرسکے۔ چوبیسویں منٹ میں زخمی ہو کر میدان سے باہرجانا پڑا لیکن کھیل کے آخری لمحات تک  سائیڈ لائن سے کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے رہے۔ پُرتگال کے تمام کھلاڑیوں کی طرح ان کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا حوصلہ...

پیرس:یورو کپ کا فائنل تو کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم جیت گئی لیکن رونالڈو خود میدان میں نہ ٹھہرسکے۔ چوبیسویں منٹ میں زخمی ہو کر میدان سے باہرجانا پڑا لیکن کھیل کے آخری لمحات تک  سائیڈ لائن سے کھلاڑیوں کو ہدایات دیتے رہے۔

R1

پُرتگال کے تمام کھلاڑیوں کی طرح ان کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا حوصلہ بھی باکمال تھا۔ یوروکپ فائنل میں سب کی نگاہوں کا مرکز کرسٹیانو رونالڈو تھے لیکن بدقسمتی سے میچ کے ساتویں منٹ میں ہی گھٹںے پر چوٹ لگنے سے رونالڈو زخمی ہوگئے۔

R3

زخمی ہونے کی پروا کیے بغیر رونالڈوکھیلتے رہے لیکن میچ کے سترویں منٹ میں درد کی شدت سے ضبط جواب دے گیا۔ رونالڈومیدان میں گرگئے  لیکن باہر جانے پر تیار نہیں ہوئے۔

Rf

میچ کے چوبیسویں منٹ میں درد ناقابل برداشت ہوا تو بالاخر اسٹارفٹبالر کو میدان سے باہر جانا ہی پڑا۔ رونالڈو کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا توشائقین کے چہروں پر افسردگی چھاگئی ۔

R4

میدان سے باہرآکر بھی رونالڈو چین سے نہیں بیٹھے اورکھیل کے آخری لمحات تک ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے،ہدایات دیتے رہے اور یہی ٹیم کی فتح کا سبب بن گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube