Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

یوروکپ کاتاج پرتگال کےسر،سنسنی خیزمقابلےمیں فرانس کوشکست

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago
Posted: Jul 11, 2016 | Last Updated: 5 years ago

سینٹ ڈینس : یورو کپ 2016 کے فائنل میں پرتگال نے سابق عالمی چیمپئن فرانس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر یورو کپ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول پرتگالی کھلاڑی ایڈر نے ایکسٹرا ٹائم کے اختتام سے کچھ دیر قبل داغا۔ فرانس کے شہر سینٹ ڈینس...

سینٹ ڈینس : یورو کپ 2016 کے فائنل میں پرتگال نے سابق عالمی چیمپئن فرانس کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر یورو کپ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول پرتگالی کھلاڑی ایڈر نے ایکسٹرا ٹائم کے اختتام سے کچھ دیر قبل داغا۔

فرانس کے شہر سینٹ ڈینس میں ہونے والے یورو کپ کا فائنل پرتگال نے اپنے نام کرلیا، میچ کا آغاز دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملوں سے ہوا۔ دونوں جانب سے فارورڈ، ڈیفینڈر اور مڈ فیلڈرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم میچ کے پہلے ہی ہاف میں شہرہ آفاق فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو ٹانگ میں انجری کے باعث گیم سے باہر ہوگئے۔

CnCWWjTWAAIghfK

رونالڈو کے زخمی ہونے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود پرتگالی مداحوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ کپتان رونالڈو زخمی ہو کر گراونڈ سے باہر گئے اور سائیڈ لائن پر روتے رہے۔ یہ دوسری بار تھا کہ رونالڈو یورو کپ میں اس طرح روئے،اس سے قبل بارہ سال پہلے2004میں پرتگال کو یونان سے فائنل میں شکست پر بھی رونالڈو پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے تھے۔

CnCWTweWcAAdGDE

رونالڈو کے میچ سے باہر ہونے کے بعد پے پی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھائی اور مخالفین کو ٹف ٹائم دیا۔

CnCKmLiWIAEctSU

میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، فرانس کی جانب سے پرتگالی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے لیکن پرتگالی گول کیپر نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد مواقع پر ٹیم کا دفاع برقرار رکھا۔

 

CnCKj0vW8AAVLv9

چھیاسٹھویں منٹ میں فرانس کے اینٹون گریز مین نے کراس پر گول کرنے کا سنہری موقع ضائع کیا۔

CnCSwdZXEAA3dLn (3)

مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور صفر رہا، جس کے بعد میچ کو ایکسٹر وقت کی جانب دھکیلا گیا، ایکسٹر ٹائم میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں نے زور آزمائی اور تابڑ توڑ حملے برقرار رکھے، تاہم اس دفعہ قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، پرتگالی کھلاڑی انٹونیو ایڈر نے ایکسٹر ٹائم کے پہلے ہاف میں تگڑی ٹیم فرانس کے خلاف فیصلہ کن گول کرکے تاریخ بدل ڈالی۔

CnCKWEsWIAAKPOZ

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں گول کرکے میدان میں سنسنی پھیلا گئی اور بڑی تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود فرانسیسی مداح سکتے میں آگئے۔

CnCSwdZXEAA3dLn (1)

پرتگال کے کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے یہ برتری آخری وقت تک برقرار رکھی، ایکسٹر ٹائم کے اختتام پر جب ریفری کی جانب سے فیصلہ کن سیٹی بجائی گئی تو اسٹیڈیم میں ہر سو پرتگالی پرچموں کی بہار آگئی، کچھ مداح اور شائقین فرد جذبات سے رونے لگے۔

CnCTtWIW8AIA4SK

واضح رہے کہ پرتگال کی ٹیم آخری مرتبہ فرانس سے 1975 میں جیتی تھی، تاہم چالیس سال بعد پرتگال نے حساب برابر کرتے ہوئے فرانس کو یوروکپ میں شکست دے کر تاریخ بدل ڈالی۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube