Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کون بنے گا یورپ کا چیمپئن؟

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2016 | Last Updated: 5 years ago

پیرس: یوروکپ فٹبال کا فیصلہ کن معرکہ فرانس اور پرتگال کے درمیان آج کھیلا جائے گا ۔ منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور یورو کپ کے سیمی فائنل میں ایونٹ کی فیورٹ ٹیم فرانس نے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئین جرمنی کو دو صفر سے ہرايا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رونالڈو کی ٹیم...

پیرس: یوروکپ فٹبال کا فیصلہ کن معرکہ فرانس اور پرتگال کے درمیان آج کھیلا جائے گا ۔

منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور یورو کپ کے سیمی فائنل میں ایونٹ کی فیورٹ ٹیم فرانس نے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئین جرمنی کو دو صفر سے ہرايا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے ویلز کو ٹھکانے لگاکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

آج فائنل ميں پرتگال اور فرانس کے درميان کانٹے کے مقابلے کي توقع ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک مجموعي طور پر چوبیس مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔  چوبیس میں سے اٹھارہ میچز جیت کر فرانس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ پانچ میچز میں پرتگال نے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

یورو کپ فٹبال کا فائنل دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد اب بھی ٹکٹ ملنے کیلئے منتظرہیں۔ پیرس اور گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق اسٹیڈیم کی نگرانی کے علاوہ ایفل ٹاور اورشانزے لیزے جیسے معروف مقامات کی نگرانی کے لیے بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ گزشتہ سال نومبر میں پیرس حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار پیرس کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حملے میں فرانس اسٹیڈیم سمیت پیرس کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر فرانس فائنل  جیت گیا تو فتح پریڈ نہیں ہو گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube