Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

یوروکپ؛پرتگال نے ویلزکوسیمی فائنل میں شکست دیدی

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago

football

لیون : يوروکپ کے پہلے سيمي فائنل ميں پرتگال نے ويلز کو صفر کے مقابلے ميں دو گول سے ہرا دیا۔دوسرے سیمی فائنل میں آج فرانس اور جرمنی مدمقابل ہوں گے۔

فرانس کے شہر لیون میں یورو فٹبال کپ کا پہلا سیمی فائنل پرتگال اورویلز کے درمیان کھیلا گیا۔میچ شروع ہوتے ہی دونوں ٹیموں نےایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بڑھ چڑھ کرحملےکیے۔ہاف ٹائم تک میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔میچ کے 50 ویں منٹ میں رونالڈو نے ہیڈر سے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

کچھ ہی منٹوں بعد ہی نانی نےدوسرا گول کرکے برتری کو دگناکردیا۔ پرتگال کی برتری میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

ویلز کے خلاف فتح کا پرتگال کےکھلاڑیوں اور تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔کرسٹیانو رونالڈو یورو کپ کے تین سیمی فائنل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج رات میزبان فرانس اور ورلڈ چیمپئن جرمنی کے درمیان کھیلا جائے گا۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube